برفانی طوفان کے باعث 5652 میٹر بلند ترین یورپی چوٹی البرس سر کرتے ہوئے 5 کوہ پیما ہلاک

چوٹی سر کرتے ہوئے ایک کوہ پیما بیمار ہوئی، ایک گائیڈ کیساتھ واپس ہوئی،اسی کے ہاتھوں میں دم توڑ گئی،2 کوہ پیما سخت سردی کی وجہ سے ہلاک ہوئے،2 بیہوش ہوگئے ،نیچے لاتے ہوئے دم توڑ گئے :کمپنی البرس گائیڈ

ماسکو (حالات انٹرنیشنل ڈیسک) برفانی طوفان کے باعث یورپ کی بلند ترین چوٹی البرس سر کرتے ہوئے 5 کوہ پیما ہلاک ہوگئے جبکہ 14 کوہ پیماؤں کو بچایا گیا۔ جمعرات کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کوہ پیماؤں کا ایک گروپ 5000 میٹر کی بلندی پر خراب موسم کا شکار ہوا۔ اے ایف پی کے مطابق البرس یورپ کی بلند ترین چوٹی ہے جو 5652 میٹرز اونچی ہے۔
حالیہ برسوں میں یورپ کی بلند ترین چوٹی پر یہ بدترین حادثات سے میں سے ایک ہے۔ روسی وزارت ایمرجنسیز کے مطابق بدقسمتی سے 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وزارت نے بتایا کہ باقی 14 کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرکے ازاؤ کی وادی میں پہنچایا گیا۔ وزارت کا کہنا تھا کہ انتہائی مشکل حالات میں 5 گھنٹے تک ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ دی کمپنی البرس گائیڈ جس نے اس مہم کا انتظام کیا گیا تھا، کا کہنا ہے کہ کوہ پیماؤں کے ساتھ 4 پروفیشنلز گائیڈز تھے۔

کمپنی نے انسٹاگرام پر لکھا ہے کہ چوٹی سر کرنے کے دوران ایک کوہ پیما بیمار ہوئی اور ایک گائیڈ کے ساتھ واپس ہوئی، وہ اسی گائیڈ کے ہاتھوں میں دم توڑ گئی، کئی گھنٹوں تک ان کے گائیڈ نے دیگر کوہ پیماؤں کا انتظار کیا لیکن وہ بعد میں بیس کیمپ واپس گئے جہاں انہوں نے ریسکیو ٹیم سے رابطہ کیا۔ باقی گروپ نے چوٹی سر کرنے کی مہم جاری رکھی لیکن راستے میں ان کو طوفان نے آن گھیرا۔ کوہ پیماؤں میں ایک کا پاؤں بھی ٹوٹ گیا تھا جس کی وجہ مہم کی رفتار مزید سست ہوئی۔ کمپنی نے بتایا کہ دو کوہ پیما سخت سردی کی وجہ سے ہلاک ہوئے، 2 بے ہوش ہوگئے اور نیچے لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ گائیڈز اور مہم کے کچھ شرکاء فراسٹ بائیٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں