ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالرپاکستانی روپیہ کی قدر کا گراتا ہوا171روپے کے قریب پہنچ گیا

کراچی (حالات نیوز ڈیسک)پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر بے قابو ہو گیا اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈالرپاکستانی روپیہ کی قدر کا گراتا ہوا171روپے کے قریب پہنچ گیا ۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید168.85روپے سے بڑھ کر169.10روپے اور قیمت فروخت168.95روپے سے بڑھ کر169.10روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 170روپے سے بڑھ کر170.50روپے اور قیمت فروخت170.40روپے سے بڑھ کر170.90روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں30پیسے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید 198.50روپے سے بڑھ کر199.30روپے اور قیمت فروخت200روپے سے بڑھ کر 200.30روپے پر جا پہنچی اسی طرح 50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232.50روپے سے بڑھ کر233روپے اور قیمت فروخت 234.50روپے سے بڑھ کر235روپے ہو گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں