ممبئی (این این آئی)بھارتی کامیڈین اور مشہور پروگرام ’کپل شرما شو کے میزبان‘ کپل شرما نے اپنی بیٹی انائیرا کے ساتھ ایک خوبصورت سی تصویر شیئر کی ہے جس پر ان کے دوست اور پرستار اپنے محبت بھرے کمنٹس لکھنے سے خود کو روک نہ سکے۔انسٹاگرام پر اپنے فالووورز کو مخاطب کرتے ہوئے بھارتی کامیڈین نے سب کوصبح بخیر تحریر کرنے کے ساتھ یہ تصویر شیئر کی تھی۔تصویر میں کپل کیمرے کی جانب دیکھ کر اپنے ہاتھ لہرا رہے ہیں جبکہ انھوں نے دوسری جانب سے اپنی ایک سالہ بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔گلابی رنگ کے لباس میں
انائیرا بڑی سی پوم پوم ہیر بینڈز لگائے نہایت ہی کیوٹ لگ رہی ہیں اور اس تصویر کی جو قابل ذکر بات یہ ہے کہ بچی بھی اپنے والد کی طرح کیمرے کی جانب دیکھ کر ہاتھ لہرا رہی ہے۔ کپل شرما شو کی شریک اسٹار بھارتی سنگھ نے کپل کی بیٹی سے اظہار محبت کے لیے متعدد ہارٹ اور بڑی سی ایموجی پر مبنی سائن بھیجے اور تحریر کیا کہ میری بچی۔سمونا چکرورتی نے کمنٹ کیا کہ ارے کیوٹنیس کی دکان ہے انائیرا۔کرشنا ابھیشک نے بہت پیاری جبکہ ان کی اہلیہ کشمیرا شاہ نے اڈورایبل لکھا۔دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا جن کی چند روز قبل ویبھو ریکھی کے ساتھ شادی ہوئی ہے کو پیا دیس سدھارنے کے بعد پہلی بار ائیر پورٹ پر نظر آئیں جہاں وہ ممبئی سے کہیں باہر جانے کیلئے آئی تھیں۔اس دوران ایئرپورٹ پر موجود پاپارازی سے ان کا آمنا سامنا ہوا، ائیرپورٹ ٹرمینل میں داخل ہونیوالے پرستاروں کیساتھ اداکارہ نے سیلفیز بھی بنوائیں۔انٹرنیٹ پر شیئر ویڈیوز میں دیا مرزا نیوی بلیو انار کلی کرتا اور وائٹ پلازو پینٹ زیب کیے نظر آرہی ہیں۔اس موقع پر انھوں نے فوٹو گرافرز سے پوچھا کہ کیسے آنا ہوا آپ لوگوں کا؟ اس موقع پر ایک فوٹو گرافر نے جواب دیا کہ وہ ہر وقت ارد گرد ہی رہتے ہیں کیونکہ یہ ان کی جاب کا حصہ ہے۔