ہاکی فیڈریشن کا سابق چیف آف جنرل سٹاف و ڈی جی ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل ر اشفاق ندیم کے انتقال پر تعزیت کااظہار

اسلام آباد (حالات نیوز ڈیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سابق چیف آف جنرل سٹاف و ڈی جی ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل ر اشفاق ندیم کے انتقال پر تعزیت کااظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رحوم نے قومی کھیل ہاکی کی ترویج و ترقی کے لئے بھی کئی انقلابی اقدامات کئے اور ماڑی پیٹرولیم ہاکی ٹیم کے قیام سمیت آرمی ہیریٹیج فائونڈیشن کے زیرانتظام ماڑی پیٹرولیم آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم کا قیام بھی عمل میں لایا اور قومی کھیل کی ترویج و ترقی میں اپنا حصہ ڈالا۔

سابق چیف آف جنرل سٹاف و ڈی جی ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل ر اشفاق ندیم کے انتقال پر ملال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ نے گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم بہترین خدادادصلاحیتوں کے مالک تھے اور انکے انتقال پر اہل خانہ کے لئے صبر اور مرحوم کے درجات کو بلند کرنے کی بھی اللہ کریم سے دعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں