گھر میں خوبصورت بالوں والی دلہن بھوت کی نقل و حرکت دیکھ کر سب حیران

لندن(این این آئی) گھر میں خوبصورت بالوں والی دلہن بھوت کی نقل و حرکت کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی جوڑے نے اپنے گھر میں دلہن بھوت کا دعوی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج سے لی گئی تصاویر شیئر کر دیں۔برطانیہ کے علاقے میرس سائیڈ میں رہائش پذیر جوڑے کا کہنا تھا کہ وہ گھر میں سو رہے تھے کہ رات ساڑھے 12 بجے کسی شے کی آہٹ محسوس ہوئی اور انہیں محسوس ہوا کے گھر میں کوئی موجود ہے۔جب گھر کےسی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج دیکھی گئی

تو وہ حیران رہ گئے کہ گھر میں خوبصورت بالوں والی دلہن کی دھندلی سی شبیہ نظر آ رہی ہے۔برطانوی جوڑے کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد ان کے اوسان خطا ہو گئے اور انہوں نے تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔ جس پر صارفین نے مختلف تبصرے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ تصاویر ایڈٹ کی گئی ہیں جبکہ ایک دوست نے تو بھوت سے نجات کے لیے گھر کو جلانے کا مشورہ دے ڈالا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں