وہاب ریاض ٹی ٹونٹی میں 350 وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی بائولر بن گئے

پیسر اب تک 292 میچز میں 21.99 کی اوسط سے 350 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں

لاہور (حالات اسپورٹس ڈیسک ) وہاب ریاض ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی بائولر بن گئے۔ 36 سالہ وہاب ریاض نے نیشنل ٹی ٹونٹی میں سینٹرل پنجاب کی جانب سے کھیلتے ہوئے خیبر پختونخوا کیخلاف عادل امین کی وکٹ لے کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ وہاب ریاض یہ کارنامہ سر انجام دینے والے دوسرے پاکستانی گیند باز جب کہ دنیا کے 8 ویں بائولر ہیں۔
وہ اب تک 292 میچز میں 21.99 کی اوسط سے 350 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔

وہاب ریاض سے قبل سہیل تنویر ٹی ٹونٹی میں 350 وکٹیں حاصل کرنے والے واحد پاکستانی بولر تھے، وہ اب تک 25.16 کی اوسط سے 374 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں ۔

ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے ڈووین براوو کے پاس ہے جنہوں نے 501 ٹی ٹونٹی میچز میں 24.33 کی اوسط سے 543 وکٹیں حاصل کی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں