محمد رضوان ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے

وکٹ کیپر بلے باز ایک کلینڈر سال میں 1300 سے زائد ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین ہیں

لاہور (حالات اسپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ایک بار پھر 2021ء میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ محمد رضوان نے جمعرات کے روز نیشنل ٹی ٹونٹی میں خیبر پختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹرل پنجاب کے خلاف 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور یوں انہوں نے 1000 نیشنل ٹی ٹونٹی رنز بھی مکمل کر لیے ۔

محمد رضوان نے اس سال اب تک سب زیادہ 1317 ٹی ٹونٹی رنز بنائے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے گلین فلپس 1263 رنز بنا کر دوسرے جب کہ انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن 1238 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان ایک کلینڈر سال میں 1300 سے زائد ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے تیسرے پاکستانی بلے باز ہیں۔ اس سے قبل بابراعظم نے 2019ء میں ٹی ٹونٹی میں 1607 جب کہ عمر اکمل نے 2016ء میں 1386 رنز بنائے تھے۔

محمد رضوان ٹی ٹونٹی کیریئر میں اب تک 149 ٹی ٹونٹی میچز میں ایک سنچری اور 23 نصف سنچریوں کی مدد سے 3346 رنز بنا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں