لندن (حالات بیورور رپورٹ ) برطانوی حکومت کی جانب سے انگلش کرکٹ بورڈ کو دورہ پاکستان کیلئے راضی کرنے کی کوششیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے شائقین کرکٹ کیلئے ایک حوصلہ افزاء خبر سامنے آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان پیدا ہو گیا ہے، اس حوالے سے برطانوی حکومت اور انگلش کرکٹ بورڈ کے حکام کے درمیان بات چیت جاری۔ہے۔ بتایا گیا ہے کہ برطانوی حکومت پاکستان کیساتھ سفارتی تعلقات خراب ہونے کے خدشے کے پیش نظر انگلش کرکٹ بورڈ کو اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کیلئے راضی کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، اس حوالے سے جلد صورتحال واضح ہو جائے گی۔ اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ برطانوی وزیراعظم بورس جونسن انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کی جانب سے پلیئرز ویلفیئر کے نام پر دورہ پاکستان سے انکار کیے جانے پر انتہائی ناخوش ہیں۔ٹائمز اخبار کے مطابق بورس جونسن اور ان کی کابینہ کے سینئر ارکان کا خیال ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم ہاو¿س اور کلچرل منسٹری سے مشورہ مانگا تھا تاہم دورہ پاکستان سے انکار کرکے یکطرفہ سنایا جس کے باعث پاکستان اور برطانوی حکومتوں کے مابین تعلقات خراب ہوئے ہیں۔ اخبار کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کے بعد برطانوی حکومت کے لیے رواں سال کے آخر میں ایشز سیریز کے حوالے سے فیصلہ کرنے کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔یاد رہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کرسچن ٹرنر نے واضح کیا کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیا گیا، اس فیصلے سے برطانوی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان محفوظ ملک ہے، برطانوی سفارت خانے نے سکیورٹی کے حوالے سے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا، انگلش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ نہیں ہوا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ یہ ایک مایوس کن دن ہے، انگلش ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر مجھ سے زیادہ اور کوئی افسردہ نہیں تاہم اب یقین دلاتا ہوں کہ انگلش کرکٹ ٹیم کے آئندہ دورہ پاکستان کیلئے مل کر کام کریں گے۔
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
مہنگائی کی چکی میں پستی ہوئی عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
پولیس کے شعبہ میں خواتین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں: مریم نواز
سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
سائفر کیس: بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی اپیلوں پر سماعت آج ہوگی
9 مئی کو پی ٹی آئی نے پرامن احتجاج کیا، پارٹی نے کسی کو پرتشدد ہونے کا نہیں کہا
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پراقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ