لیہ کے اسپتال میں ملازمین نے آپریشن تھیٹر میں مریضہ کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر بنا لیں

مریضہ کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر بنانے پر 7 ملازمین کو معطل کر دیا گیا

لیہ (حالات کرائم ڈیسک) : لیہ کے اسپتال میں ملازمین نے آپریشن تھیٹر میں مریضہ کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر بنا لیں۔تفصیلات کے مطابق لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے آپریشن تھیٹر میں مریضہ کے ساتھ غیر اخلاقی تصاویر بنانے پر 7 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے۔

سیکرٹری ہیلتھ نے ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس اور سرجن سمیت دیگر ملازمین کے خلاف پیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔سیکرٹری سیاحت کیپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد کو انکوائری کو آفیسر مقرر کر دیا گیا ہے۔معطل ملازمین کو تحفظات پیش کرنے کے لیے تین روز کی مہلت بھی دی گئی ہے۔انکوائری رپورٹ آنے کے بعد تمام ذمہ داروں کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں