انگلینڈ نے پاکستان کو دھوکا دیا : سابق برطانوی کپتان شارلٹ ایڈورڈز

اہم یہ ہے کہ اس دورے کی منسوخی کا سکیورٹی کے مسائل یا خدشات سے کوئی تعلق نہیں : رین فورڈ برینٹ

لندن (حالات بیورو رپورٹ) انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان شارلٹ ایڈورڈز نے اپنے ہی کرکٹ بورڈ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کو دھوکا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ای سی بی کے دورہ پاکستان منسوخ کرنے سے ظاہر ہوتا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی یاد داشت بھی بہت کمزور ہے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی خواتین کے درمیان تیسرے ون ڈے سے قبل سکائی سپورٹس کرکٹ سے بات کرتے ہوئے شارلٹ ایڈورڈز اور ان کی سابق ساتھی کھلاڑی ایبونی رینفورڈ برینٹ نے ای سی بی اور پاکستان کے فیصلوں کے درمیان تضادات پر کھل کر بات کی۔
پاکستانی ٹیم نے گزشتہ سال اس وقت انگلینڈ میں 3 ٹیسٹ اور 3 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلے جب کورونا کی وباء عروج پر تھی۔ رین فورڈ برینٹ نے کہا کہ اہم یہ ہے کہ اس دورے کی منسوخی کا سکیورٹی کے مسائل یا خدشات سے کوئی تعلق نہیں ہے، آپ سوچیں پاکستان نے ہمارے لیے کیا کیا، پاکستانی ٹیم کم کورونا والے ملک سے زیادہ کورونا والے ملک کھیلنے آئی تھی، انہیں بغیر کسی ویکسین پروگرام کے قرنطینہ میں رہنا پڑا، اب میں سمجھتی ہوں کہ ہم پاکستانی ٹیم کا وہ احسان واپس کر سکتے تھے۔

شارلٹ ایڈورڈز کا کہنا تھا کہ اگر یہ دورہ سکیورٹی خدشات کی بنا پر کینسل کیا جاتا تو مجھے کوئی مسئلہ نہ ہوتا اور شاید ہم ابھی یہ گفتگو نہیں کر رہے ہوتے،میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے لیے بہت مایوس ہوں۔ انہوں نے پچھلی موسم گرما میں انگلینڈ میں کرکٹ برقرار رکھنے کے لیے بہت زیادہ کام کیا، مجھے لگتا ہے کہ ہماری یادداشت بہت کم ہے۔ انہوں نے کہ یہ انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کا پاکستان کا ایک تاریخی دورہ تھا ،ہم وہاں پہلے کبھی نہیں گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں