پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون نے اسلام قبول کرلیا

امریکی خاتون رو سیوفارما نے گجرات پہنچ کر نوجوان وسیم سے نکاح کر لیا

گجرات (حالات نیوز ڈیسک) پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی لڑکی گجرات سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوگئی تھی ۔ سوشل میڈیا پر پروان چڑھنے والی ایک اور محبت کی داستان تکمیل کے قریب پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے لوگ ایک دوسرے سے صرف ایک بٹن دبا کر ہی رابطہ کر سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا کی وجہ سے جہاں دنیا بھر میں ہزاروں میل دور بسنے والے لوگ دوست بنے وہیں کچھ لوگوں کو اسی سوشل میڈیا کےذریعےاپنی محبت بھی مل گئی۔ امریکی خاتون پاکستان نوجوان وسیم کی محبت میں مبتلا ہو کر گجرا ت پہنچ گئی ۔ اور ساتھ ہی ساتھ محبت کو پانے کی خاطر اسلام قبول کرلیا۔گجرا ت کے گاوٴں پڈانہ کے نوجوان وسیم کی امریکی خاتون رو سیوفارما سے فیس بک پر دوستی ہوگئی۔

گجرات میں وسیم کے گھر والوں نے خاتون کا پر جوش استقبال کیا۔ دوستی محبت تک پہنچی تو امریکی خاتون نے نوجوان سے شادی کا فیصلہ کر لیا، شادی کے لئے وسیم نے امریکی خاتون کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔ جس پر امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کر لیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد امریکی خاتون روسیو کا نے اپنا نام رابعہ وسیم رکھ لیا، وسیم اور رابعہ کا نکاح بھی پڑھا دیا گیا۔
اس سے قبل فلپائن کی 67 سالہ خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو گئی تھی ۔ امریکی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر سیالکوٹ پہنچی تھی۔ تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلپائن سے تعلق رکھنے والی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں لیہ پہنچ گئی ہے۔پاکستانی نوجوان کی عمر 24 سال ہے جبکہ خاتون کی عمر 67 سال ہے۔نوجوان شہروز کا کہنا ہے کہ کہ وہ اپنے والدین کی مرضی سے بہت جلد ان خاتون سے شادی کرلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں