لاکھوں روپے کا مقروض رکشہ ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

رکشہ ڈرائیور نے 300 روپے کا لاٹری ٹکٹ خریدا اور 12 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی

نئی دہلی (حالات انٹرنیشنل ڈیسک) دینے والا جب بھی دیتا دیتا چھپڑ پھاڑ کے، لاکھوں روپے کا مقروض رکشہ ڈرائیور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، رکشہ ڈرائیور نے 300 روپے کا لاٹری ٹکٹ خریدا اور 12 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی- تفصیلات کے مطابق بھارت میں ایک رکشہ ڈرائیور کی قسمت اس وقت راتوں رات بدلی جب اس نے لاٹری جیتی اور کروڑ پتی بن گیا۔
بھارت کے مؤقر انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کےمطابق بھارت کی ریاست کوچی کا رکشہ ڈرائیور جے پالن مرادو راتوں رات کروڑ پتی بن گیا ہے کیونکہ اس نے 12 کروڑ روپے کی لاٹری جیت لی ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق رکشہ ڈرائیور جے پالن مرادو ٹیکسز کی کٹوتی کے بعد تقریباً 7 کروڑ 40 لاکھ روپے کی خطیر رقم اپنے گھر لے جائیں گے حالانکہ ان کا انعام 12 کروڑ روپے کا ہے۔

جے پالن کے اہل خانہ میں 95 سالہ والدہ، بیوی، دو بیٹے شامل ہیں۔ ان کی اہلیہ اسپتال میں سوئپر ہیں، ایک بیٹا الیکٹریشن اور دوسرا ہومیو پیتھ ڈاکٹر ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امبل ہاؤس کے رہنے والے رکشہ ڈرائیور جے پالن اپنی گزر بسر کے لیے رکشہ چلاتے ہیں۔ انہوں نے 10 ستمبر کی شب 300 روپے کا لاٹری ٹکٹ خریدا اور اتوار کو وہ انعام جیت گئے۔ اس ضمن میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹکٹ لیتے ہوئے انہیں جو نمبر پسند آیا وہ لیا کیونکہ انہیں لگا کہ وہ اچھا ہے اور جب نتائج کا اعلان ہوا تو وہ خوش قسمت ثابت ہوئے۔
ان کے ٹکٹ کا نمبر ٹی ای 645465 تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جے پالن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ اپنے قرضے ادا کریں گے، دیوانی مقدمات سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، بہنوں کی مالی مدد کریں گے اور اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلوائیں گے۔ اس سے قبل ایسا ہی کچھ امریکہ کے شہر ورجینیا سے تعلق رکھنے والے شہری کے ساتھ ہوا، یہ شخص معاشی حالات کے باعث کافی پریشان تھا، تاہم اس نے اپنی قسمت آزمائی کے لئے ایک ساتھ ہی لاٹری کے 160 ٹکٹ خرید لیے۔
اس کے بعد اس شخص کی قسمت ایسی بدلی کے 160 ٹکٹ میں سے پورے 160 پر ہی اسے بڑا جیک پاٹ مل گیا، کوامے کراس نامی امریکی شہری نے جو ٹکٹ خریدے تھے ان سب ٹکٹوں میں ایک چیز عام تھی کہ ہر ٹکٹ کے آخری چار ہندسے 7314 کا ایک کامیبینیش بن رہا تھا تاہم اس خوش قسمت شخص کو ایک لاٹری پر پانچ ہزار ڈالر ملے، اور باقی کی لاٹریز پر کُل آٹھ لاکھ ڈالرز کا انعام مِلا جو کہ پاکستانی روپے کے مطابق تقریبا ساڑھے نو کروڑ روپے بنتے ہیں۔
اس طرح ایک ہی دن میں 160 لاٹری خرید کر سب لاٹریاں جیتنے والا یہ شخص دیکھتے ہی دیکھتے امیر ہو گیا۔اس حوالے سے امریکی شہری کوامے کا کہنا تھا​​​​​​​ کہ وہ اس بات پر یقین ہی نہیں کر پا رہا ہے کہ یہ اتنی بڑی رقم جیت گیا ہے، یہ شخص اتنا حیران ہے کہ اس نے اپنی جیتی ہوئی رقم کو بیاسی بار چیک کیا کہ وہ واقعی اتنی بڑی رقم جیت گیا ہے، کوامے نے لاٹری آفیشلز کو بتایا کہ اس نے لاٹری ٹکٹ پر موجود آخری چار ہندسوں ”7314” کا یہ کامبینیشن ایک ٹیلی ویژن شو پر دیکھا تھا جس کے بعد اسے محسوس ہوا کہ یہ نمبرز اس کے لئے لکی نمبرز ہیں تاہم اس نے لاٹری پر ان ہی چار ہندسوں کا کامبینیشن دیکھ کر اسے فوری خرید لیا۔
تاہم اس شخص کا تعلق ایک غریب علاقے سے ہے اور اتنی بڑی رقم شاید پورے علاقے میں کسی نے کبھی نہیں دیکھی ہو گی اس لئے اس شخص کے گھر کے باہر لوگوں کی لائن لگ گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں