پاکستان میں ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر ایئر ایمبولینس کا آغاز

لاہور (حالات نیوز ڈسک) پاکستان میں ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر ایئر ایمبولینس کا آغاز ،حکومت نے حساس علاقوں میں 1122ائیرایمبولینس سروس کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے کے انتہائی حساس علاقوں میں ریسکیو 1122 ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر نے بتایا کہ پنجاب حکومت ریسکیو سروس کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں یومیہ ایک ہزار سے زائد حادثات پر امدادی خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پنجاب کے وزیراعلیٰ سردارعثمان بزدار نے ریسکیو ایئر ایمبولینس سروس سے متعلقہ امور جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایئر ایمبولینس کے ا?غاز سے ریسکیو سروسز کو نئی شناخت ملے گی، پنجاب خطے میں ایئر ایمبولینس شروع کرنے والا پہلا صوبہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں