بھارت میں کورونا کے 35ہزار 6سو62نئے کیسز ریکارڈ ، 281اموات ہو ئیں ، وزارت صحت

نئی دہلی(حالات انٹرنیشنل ڈیسک) :بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے د وران کورونا وبا کے 35ہزار 6سو 62 نئے کوروناکیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 281 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کی مرکزی وزارت صحت کی طرف سے آج (ہفتہ ) جاری کردہ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے ملک میں مہلک وبا کے سبب اموات کی کل تعداد 4لاکھ 44ہزار 5سو 29 تک پہنچ گئی جبں اب تک وبا سے ملک بھر میں 3کروڑ 34لاکھ 17ہزار3سو90افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس وقت وبا کے فعال کیسز کی تعداد 3لاکھ 40ہزار 6سو 39ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں