مصنوعی مہنگائی کیخلاف پاکستان فوڈسکیورٹی فلواینڈ انفارمیشن آرڈیننس جاری

اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) وفاقی حکومت نے مصنوعی مہنگائی کیخلاف پاکستان فوڈسکیورٹی فلواینڈ انفارمیشن ا?رڈیننس جاری کردیا، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کو6 ماہ قید اور جرمانہ ہوگا، مہنگائی کے فوری خاتمے کیلئے مینجمنٹ کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مصنوعی مہنگائی، منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کیخلاف اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔جس کے تحت وفاقی حکومت نےمصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان فوڈ سکیورٹی فلو اینڈ انفارمیشن ا?رڈیننس جاری کردیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت جان بوجھ کر مہنگائی کرنے والوں کیخلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مصنوعی مہنگائی ثابت ہونے پر متعلقہ دکاندار، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو 6 ماہ قید اور جرمانہ ہوگا۔مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے وزیراعظم کی سربراہی میں نیشنل فوڈ سیکیورٹی مینجمنٹ کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، کمیٹی کے ممبران میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم ا?زاد کشمیر ہوں گے۔دوسری جانب ملک میں آئے روز بجلی ، پٹرول، گھی، چینی اور ڈالر کی قیمت میں بےتحاشا اضافہ ہوگیا ہے، جس کے باعث مہنگائی آسمانوں کو چھو رہی ہے۔ ایک سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجودہ سیاسی افراتفری،بیروزگاری،مہنگای،بے یقینی اور دیگر گھریلو ذ ہنی پریشانیوں سے ڈپریشن کے مرض میں تیزی سے اضافہ ھورہا ھے اور روزانہ ایک ہزار افراد فاوینٹن ھاوس سمیت دیگر ذ ہنی،نفسیاآتی امرآض کے کلینکوں سے رجوع کر رھے ھیں اس صورت حال کے نتیجے میں خودکشی، طلاق، ازواجی تلخیوں، تشدد، جنسی جراہم، ڈپریشن جیسی بیماریاں فروغ پارہی ہیں۔ طبی ماہرین نے ڈپریشن کے علاج کیلے اسلامی اصول اپنانے اور سادگی،اعتدال اپنانے کی ضروت پر زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں