وکیل کا لباس پہن کر ملزم نے کمرہ عدالت میں فائرنگ کر دی، 2افراد ہلاک

جڑانوالہ (حالات کرائم ڈسک) وکیل کا لباس پہن کر ملزم کی کمرہ عدالت میں فائرنگ، قتل کیس میں زیرحراست 2ملزمان موقع پر جاں بحق، ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں وکیل کے لباس میں ملبوس ملزم نے کمرہ عدالت میں فائرنگ کرکے زیر حراست 2 ملزمان کو قتل کردیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ میں وکیل کے لباس میں ملبوس ملزم نے کمرہ عدالت میں فائرنگ کرکے قتل کیس کے 2 زیر حراست ملزمان کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم شاہد اور اسرار الحق کو ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ وکیل کے لباس میں پہلے سے موجود ملزم نے اچانک پستول نکال کر فائرنگ شروع کردی، گولیاں لگنے سے شاہد موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اسرار اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عدالت میں موجود پولیس اہلکاروں اور وکیلوں نے ملزم کو قابو کرکے اسلحہ چھین لیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملزم عدالت میں اسلحہ لے کر کیسے پہنچا، غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔واضح رہے آج سے چند روز قبل حافظ آباد میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ سیشن کورٹ حافظ ا?باد میں ملزمان نے عدالت کے اندرفائرنگ کردی ، فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 2 افرادشدید زخمی ہوگئے تھے۔فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔فائرنگ کا واقعہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج ندیم انجم میاں کی عدالت میں پیش ا?یا۔ بتایا گیا تھا کہ پولیس حراست میں اور ہتھکڑیاں لگے ملزمان پر فائرنگ ان کے مخالفین نے کی، فائرنگ سے پولیس کی تحویل میں ہتھکڑیاں لگے تین افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس نے موقع پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔فائرنگ کے واقعے پر ڈی پی اوپولیس حافظ آباد نے نوٹس لیتے ہوئے ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کیخلاف ایکشن لے لیا ہے، ڈی پی او نے پولیس اہلکاروں کے کاروائی کی ہدایت کردی ہے کہ ڈیوٹی پر تعینات اہلکاراس وقت کہاں تھے جب ملزمان عدالت کے اندر اسلحہ لے کر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق حافظ آباد کے گاﺅں ونی کی جٹ برادری اور راجپوت برادری میں دیرینہ دشمنی چلی آرہی تھی کہ 5 افراد کو پولیس ہتھکڑیاں لگائے پیشی پر عدالت لائی کہ اس دوران جٹ برادری کے مسلح افراد نے راجپوت شاہد گونگا برادری کے زیر حراست 5 افراد پر اندھا دھندفائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وسیم اور ندیم دونوں موقع پر جاںبحق ہوگئے جبکہ 3افراد شدید زخمییوں کوٹراما سنٹر منتقل کر کے شدید زخمی کو لاہور ریفر کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں