23

عمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے جاری

کراچی(حالات شوبز ڈیسک) پاکستانی مزاحیہ اداکارعمرشریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ کے ویزے جاری ہوگئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی ڈاکٹرشہباز گل نے ٹویٹ کیا ہے کہ عمرشریف جلد امریکہ روانہ ہوں گے۔

ان کے اہلخانہ نے اس تمام پراسس میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔شہبازگل نے لکھا کہ وزیراعظم صاحب دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔واضح رہے کہ عمرشریف کی کچھ دن قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپنے علاج کے سلسلے میں مدد طلب کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں