برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، 7 افراد ہلاک، طیارہ تباہ

طیارے میں بزنس ٹائیکون اپنی بیوی اور 3 بچوں سمیت سوار تھے

برازیلیا (حالات انٹرننیشنل ڈیسک) برازیل میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، طیارے میں موجود تمام 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق برازیل کے شہر سائو پاؤلو میں طیارہ ایئر پورٹ سے اڑان بھرنے کے 15 سیکنڈ بعد جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے میں بزنس ٹائیکون اپنی بیوی اور 3 بچوں سمیت سوار تھے۔طیارے میں 2 پائلٹ بھی موجود تھے، تحقیقاتی حکام حادثے کی وجوہات معلوم کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں