بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

چمن (حالات نیوز ڈیسک) بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، دیر رات کو آئے زلزلے سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی رات کو بلوچستان کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگ خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران لوگ مسلسل باآواز بلند کلمہ طیبہ اور اللہ اکبر اللہ اکبر کا ورد کرتے رہے۔

جھٹکوں کی شدت چمن شہر میں زیادہ محسوس کی گئی، جبکہ دیگر علاقوں میں بھی زلزلے محسوس کیے گئے۔ تاحال زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کے حوالے سے تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان مسلسل زلزلوں کی زد میں ہے۔ خاص کر خیبرپختوںخوا اور بلوچستان کے کچھ علاقے آئے روز زلزلوں کی زد میں رہتے ہیں۔ تاہم بیشتر مواقعوں پر یہ زلزلے خطرناک ثابت نہیں ہوتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں