این سی اوسی کا لاہور سمیت 6 اضلاع میں 22 ستمبر تک کورونا بندشیں قائم رکھنے کا فیصلہ

پنجاب اورخیبرپختونخواہ کے6 اضلاع میں سکول کھولنے اور پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ 21 ستمبر کو کیا جائے گا، کورونا صورتحال میں بہتری پر18اضلاع میں 16ستمبر سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ سکول کھل جائیں گے۔ وفاقی وزیر اور چیئرمین این سی اسی اسد عمر کی پریس کانفرنس

اسلام آباد (حالات نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور چیئرمین این سی اسی اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال میں بہتری پر18اضلاع میں سکول کھولنے کا اعلان کردیا، ان اضلاع میں 16ستمبر سے 50فیصد حاضری کے ساتھ سکول کھل جائیں گے، لاہور سمیت 6اضلاع میں سکول کھولنے اور پابندیاں اٹھانے کا فیصلہ 21ستمبر کو کیا جائے گا۔
انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کی وارڈز میں کوویڈ19 کے مریضوں کا دباؤ ہے، کوشش ہے آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے، چند ہفتے کے دوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا، وبا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے مگر خطرہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوا، کوویڈ19 کے 5300 مریض ہسپتالوں میں آکسیجن پر ہیں، لاپرواہی، ایس او پیز کو نظرانداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ 24میں سے 18اضلاع میں وبا کی صورتحال میں بہتری آئی ہے، 6 اضلاع میں بندشیں قائم رہیں گی، ان اضلاع میں لاہور، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، گجرات اور بنوں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں