آئی جی پنجاب کا بدمعاشوں ، قبضہ مافیا ، اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروارن سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن کا حکم

لاہور(حالات میڈیا ڈسک )آئی جی پنجاب کا بدمعاشوں ، قبضہ مافیا ، اشتہاری ملزمان اور عدالتی مفروارن سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن کا حکم دے دیااورصوبے کے تمام آر پی اوز ، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو آئی جی پنجاب کی جانب سے مراسلہ بھجوا دیا گیا۔آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ سپروائزری افسران بدمعاشوں ، قبضہ گروپوں اور اشتہاری ملزمان کو جلد از جلد پابند سلاسل کرنے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کریںاورسرکاری و نجی املاک پر قبضہ کرنے والے مافیاز ، بدمعاشوں اور انکے سرپرستوں کے خلاف بھی زیرو ٹالرینس کے تحت کاروائیاں کی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے حکم نامہ میں کہا ہے کہ بدنام زمانہ اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کو قانون کے کٹہرے میں پیش کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے اورتمام اضلاع میں ہونے والی پولیس کاروائیوں کی ہفتہ وار رپورٹس باقاعدگی سے سی پی او بھجوائی جائیں۔شریف شہریوں پر ظلم و زیادتی کرنے والے سماج دشمن عناصر کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔آئی جی پنجاب نے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوزکو حکم دیا ہے کہ تمام کاروائیوں کی خود نگرانی کرتے ہوئے مجرمان کو قانون کے کٹہرے میں پیش کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں