احتساب عدالت نے راجا پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(حالات نیوز ڈسک) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما راجا پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کردی ہے۔سابق سیکریٹری سکندر حیات میکن، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیر کی درخواستیں بھی مسترد کردی گئی ہیں۔ احتساب عدالت نے راجا پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کے لیے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ کرپشن ریفرنس میں 6 ملزمان نامزد ہیں۔ ملزمان پر خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر توقیر صادق کو چیئرمین اوگرا تعینات کرنے کا بھی الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں