پاکستان میں 5جی انٹرنیٹ کے آغاز سے متعلق اہم اعلان

اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) پاکستان میں 5جی انٹرنیٹ کے آغاز سے متعلق اہم اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ا?ئندہ سال سے 5 جی کا ا?غاز کردیا جائے گا، رواں سال پاکستان کی ویب سائٹ پر 10لاکھ حملے ہوچکےہیں، اس حوالے سے ہم ایک جامع سائبرسیکیورٹی نظام پر کام کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ کواسپیکٹرم کی فروخت سےے متعلق آگاہی دی گئی ، آئندہ سال سے5جی کاآغازکردیا جائے گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کرمنل جسٹس سسٹم میں اصلاحات کی جائیں گی، کرمنل لا اصلاحات بہت اہمیت رکھتی ہیں ، جامع کرمنل اصلاحات سےمتعلق بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم کا ایجنڈا ہے کہ قانون کو پاکستان میں بہترکرنا ہے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10فیصدایڈہاک الاوٓنس کااضافہ مستردکردیاگیا، فیصلہ کفایت شعاری کےاقدامات کاحصہ ہے۔ایف بی آر کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کا بیشتر ڈیٹا محفوظ رہا،ہیکرزاپنےمقصدمیں کامیاب نہ ہوسکے، رواں سال پاکستان کی ویب سائٹ پر 10لاکھ حملے ہوچکےہیں.کابینہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے ا?گاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ قائداعظم فاﺅنڈیشن کے مجوزہ مسودہ کی منظوری دیدی گئی ، کابینہ کمیٹی برائےنجکاری کے فیصلےمیں ترمیم کی اجازت دی گئی اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے9ستمبرکےفیصلوں کی توثیق کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ بڑی گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی ہٹائی جارہی ہے جس سےان کی قیمتوں میں کمی آئے گی جبکہ صوبوں کوگندم جاری کرنےکی ہدایت کردی گئی ، وزیراعظم نےگندم کی خریداری میں تاخیرپربرہمی کااظہارکیا۔فواد چوہدری نے بتایا کہ بھارت نےاسرائیلی کمپنی کےساتھ پاکستانی واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹاہیک کرنے کی کوشش کی تاہم ہم ایک جامع سائبر سیکیورٹی نظام پر کام کر رہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ قائداعظم فاﺅنڈیشن کاقیام عمل میں لایاگیاہے جبکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اوربیرون ملک پاکستانیوں کی ووٹنگ پربریفنگ دی گئی۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاکستان کو ’ڈیجیٹل پاکستان‘ بنانے کے منصوبے پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے، اِسی سلسلے کی ایک کڑی پاکستان کے مختلف علاقوں میں سپیشل اکنامک زون اور ڈیجیٹل کمپلکس کی تیاری ہے۔
اس حوالے سے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خیبر پختونخواہ عاطف خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں5جی ٹیکنالوجی استعمال کرنےکی کوشش کی جارہی ہے ، 5 جی ٹیکنالوجی کی اسپیڈ 10گنا زیادہ ہوگی۔وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خیبر پختونخواہ عاطف خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ٹیکنالوجی سےمیڈیکل اوردوسرےشعبوں میں آسانیاں پیدا کررہے ہیں، 5جی کے استعمال سے متعلق منفی تاثر دیا جاتا ہے جو کہ بے بنیاد ہے۔
عاطف خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں5 جی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ، 5جی ٹیکنالوجی کی اسپیڈ 10گنا زیادہ ہوگی۔صوبائی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے مزید کہا کہ ، 40 کنال پرمشتمل پشاورمیں ڈیجیٹل کمپلیکس اور مردان میں اسپیشل اکنامک زون بنایاجائےگا جبکہ سوات میں آئی ٹی پارک کی تعمیربھی منصوبوں میں شامل ہیں۔گذشتہ روز وزارت آئی ٹی کے تحت بنوں میں ملک کا 20 واں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کیا گیا ، پارک بنوں یونیورسٹی ا?ف سائنس و ٹیکنالوجی میں خیبر پختونخواہ آئی ٹی بورڈ کے اشتراک سے قائم کیا گیا۔اس حوالے سے پاکستان سافٹویئر ایکسپورٹ بورڈ، خیبرپختونخواہ آئی ٹی بورڈ اور یونیورسٹی ا?ف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے کراچی ایئرپورٹ کے قریب آئی پارک کے قیام کا اعلان کیا تھا، جس کیلیے جنوبی کوریا بھی رقم فراہم کریگا۔اس منصوبے میں سرمایہ کاری کے علاوہ جنوبی کوریا ا?ئی پارک کے لیے تکنیکی معاونت بھی فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں