ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

لاہور (حالات کامرس ڈسک) : ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی نئی قیمت 168 روپے 60 پیسے ہو گئی جو انٹربینک میں ڈالر ایک سال کی بلند سطح ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مزید 50 پیسے مہنگا ہوگیا جس سے ڈالر 168.10 روپے سے بڑھ کرایک سال کی بلند سطح 168.60 روپے پر پہنچ گیا۔گذشتہ چار ماہ میں ڈالر16 روپے 32 پیسے مہنگا ہوچکا ہے، معاشی ماہر خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونےسے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں1800 ارب روپے کا بوجھ مزید بڑھ گیا ، خرم شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا اور درآمدی خام مال بھی مہنگا ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 8 پیسے مہنگا ہوا تھا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 8 پیسے مہنگا ہو گیا اور قیمت 168 روپے 02 پیسے سے بڑھ کر 168 روپے 10 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب گذشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ا±تار چڑھاو¿ کے بعد 72.17 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 47270.46 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.15 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 13 کروڑ 18 ہزار 36 شیئرز کا لین دین ہوا۔ گذشتہ ماہ اپنی ایک رپورٹ میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے کہا تھا کہ کرنسی بازار میں کام کرنے والے افراد اور ماہرین کے مطابق افغانستان کی بگڑتی صورت حال نے پاکستان کے بارے میں بھی خدشات کو جنم دے رکھا ہے جس کی وجہ سے ملک میں ڈالر بھی کم آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں