پاکستان میں سونے کے ذخائر 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں 64.64 ٹن تھے، جو اب بڑھ کر 64.65 ٹن ہوگئے ہیں،ورلڈ گولڈ کونسل

کراچی(حالات نیوز ڈیسک)ورلڈ گولڈ کونسل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سونے کے ذخائر 2020 کی چوتھی سہ ماہی میں 64.64 ٹن تھے، جو اب 2021 کی پہلی سہ ماہی میں بڑھ کر 64.65 ٹن ہوگئے ہیں۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پاس تقریبا 3.8 ارب ڈالر مالیت کے برابر سونا ذخائر میں موجود ہے اور یہ تقریبا ملک کے ریزروز یعنی مجموعی ذخائر کا 16.6 فیصد بنتا ہے۔
لیکن دنیا میں کئی ممالک ایسے بھی ہیں جو پاکستان سے کئی گنا زیادہ سونے کے ذخائر کے مالک ہیں۔دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک میں امریکہ سرفہرست ہے جس کے پاس 8 ہزار ٹن سے زائد سونا موجود ہے۔امریکہ کے پاس یورپ کے تین بڑے ممالک کے ذخائر کو ملا کر بھی سب سے زیادہ ذخائر موجود ہیں۔

سونے کے سب سے زخائر رکھنے والے ممالک کی فہرست میں دوسرا نمبر جرمنی کا آتا ہے۔

جرمنی کے پاس سونے کے ذخائر کی تعداد 3 ہزار 361 ہے۔دنیا کے مختلف ملکوں کے سینٹرل بینک کے ریزروز کئی اقسام کے ہوتے ہیں جن میں سونے کے علاوہ دیگر غیر ملکی کرنسیاں وغیرہ بھی شامل ہوتی ہیں۔ایشیا میں سب سے زیادہ سونے کے ذخائر رکھنے والا ملک چین ہے، جس کے پاس ذخائر کی تعداد 1948 ٹن ہے۔دوسری جانب بھارت کے پاس پاکستان سے کئی گنا زیادہ سونا موجود ہے۔ بھارت کے پاس سونے کے ذخائر کی تعداد 695 ٹن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں