بینک اسلامی نے سائبر ہیکرز کے خلاف مقدمہ جیت لیا

کراچی (حالات نیوز ڈیسک)پاکستان کے کسی بینک نے پہلی بار امریکی عدالت میں سائبر اٹیک کرنے والے ہیکرز کے خلاف مقدمہ جیتا ہے۔ امریکی عدالت میں ہیکرز کو 17 سال قید کی سزا اور 3 کروڑ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔بینک اسلامی کے صدر عامر علی نے بتایا کہاس خبر کی تصدیق کی اور بتایا کہ ہیکرز پر عائد کیے ہوئے 3 کروڑ ڈالر کے جرمانے میں ساڑھے 50 لاکھ ڈالر بینک اسلامی کو ملیں گے۔

واضح رہے کہ سال 2018 میں بینک اسلامی کے انٹرنیشنل پیمنٹ سسٹم پر سائبر اٹیک کرکے ہیکرز نے بینک کا حساس ڈیٹا چوری کیا تھا۔ جس کے بعد دنیا بھر میں کئی جگہوں سے بینک کے کھاتے داروں کے اکانٹ سے غیر قانونی طور پر رقوم نکالی گئی تھی۔ہیکرز نے ایسے کئی حملے کرکے دنیا کے دیگر کئی بینکوں کا بھی ڈیٹا چرایا تھا جس کے بعد نارتھ کورین ہیکرز گروپ کے سربراہ کو گرفتار کرکے امریکی عدالت میں مقدمہ شروع ہوا جس میں بینک اسلامی سال 2020 میں فریق بنا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں