بھارت،یوتھ کانگریس نریندر مودی کی سالگرہ پر یوم بے روزگاری منائے گی

نئی دہلی(حالات انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں یوتھ کانگریس وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر یوم بے روز گاری منائے گی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یوتھ کانفرنس کے صدر سرینواس بی وی نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم 17 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سالگرہ کے موقع پر یوم بے روزگار منائے گی اور اس موقع پرپورے ملک میں مختلف پروگرام منعقد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے نوجوان آج سڑکوں پر بے روزگار گھوم رہے ہیں جبکہ بی جے پی سالانہ دو کروڑ نوکریاں دینے کا بڑہ وعدے کر کے برسر اقتدار آئی لیکن اب وہ روزگار کے معاملے پر مکمل خاموش ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں بے روزگاری کی شرح ایک سال میں 2.4 فیصد سے بڑھ کر 10.3 فیصد ہوگئی ہے۔ خبر رساں ادارے سائوتھ ایشین وائر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یوتھ کانگریس کے قومی میڈیا انچارج راہل را نے بتایا کہ ان کی تنظیم 17 ستمبر کو پورے ملک میں کئی پروگراموں کا اہتمام کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں