سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کا پہلی آفیشل ویمن لیگ کا اعلان

جدہ (حالات اسپورٹس ڈیسک) سعودی عرب فٹبال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف) نے اعلان کیا کہ وہ ’ کل کے لیے ہماری حکمت عملی‘ کے عنوان سے پہلی آفیشل ویمن فٹبال لیگ سپورٹس کی وسیع حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر لانچ کرے گی۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کے صدر یاسر بن حسن المشعل نے کہا کہ ہمارے پاس آنے والے برسوں میں خواتین کی فٹبال کو فروغ دینے کے بہت سے اہداف ہیں جو ٹیموں کے لیے لیگ کے پہلے ایڈیشن کے اجرا کے ذریعے ہوں گے جن کے کھلاڑی خواتین کی پہلی قومی ٹیم بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آفیشل ویمن لیگ کا پہلا ورژن آنے والے مہینوں میں لانچ کیا جائے گا اور ہمارا مقصد آنے والے سالوں میں ایک ہزار کھلاڑیوں تک پہنچنا ہے۔ اُردو نیوز پر شائع رپورٹ کے مطابق سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کا کانیا لیگ مقابلہ ویمنز فٹ بال لیگ کے لیے ایک علیحدہ ادارہ ہوگا جو سعودی اسپورٹس فار آل فیڈریشن نے گزشتہ نومبر میں قائم کیا تھا ، اور اس میں 11 سائز کے سائیڈ میچز ہوں گے۔

سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کا نیا لیگ مقابلہ ویمن فٹبال لیگ کے لیے ایک علیحدہ ادارہ ہو گا جو سعودی سپورٹس فار آل فیڈریشن نے گزشتہ نومبر میں قائم کیا تھا۔ ایس اے ایف ایف کے نئے منصوبوں میں خواتین کی پہلی قومی ٹیم کا قیام، ٹیکنالوجی کے ذریعے رسائی اور مختلف عمر کے لڑکیوں اور لڑکوں کی مدد کے لیے متعدد شہروں میں تربیتی مراکز کھولنا شامل ہیں۔ سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کے صدر نے فیڈریشن کی ماضی کی کچھ کامیابیوں کا ذکر کیا جس میں مملکت کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت، فیفا کی درجہ بندی میں بہتری اور قومی ٹیم کی تین اے ایف سی ایشین کپ کی جیت شامل ہیں۔ علاوہ ازیں فیڈریشن کے صدر نے 2025 تک نئی سعودی خواتین کی قومی ٹیم میں شرکت بڑھانے کے مشن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں