عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ،زرین عمرکی مداحوں سے دعا کی اپیل

کراچی(حالات شوبز ڈیسک) پاکستان کے سینئر کامیڈین اداکار عمر شریف کی اہلیہ نے کہاہے کہ ان کیلئے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں ، انہوں نے مداحوں سے دعا کی اپیل کردی ۔پاکستان کے سینیئر کامیڈین اور اداکار عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے مداحوں سے ان کی صحت کیلئے دعا کی اپیل بھی کی ہے ۔

سوشل میڈیا سائٹ پر عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر کی جانب سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ عمر شریف کے لیے اگلے 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

عمر شریف کی اہلیہ نے ایک اور پوسٹ میں لکھا میں زرین عمر اور جواد عمر حکومتی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ہم صرف یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ عمر اور ان کے اہلخانہ نے حکومت اور کسی ادارے سے مالی امداد کی درخواست نہیں کی۔ ہم عمر شریف کا ویزا جلد سے جلد حاصل کرنے کیلئے مدد مانگ رہے ہیں۔خیال رہے کہ عمر شریف کچھ عرصے سے کافی علیل ہیں ، وہ گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں