پنجاب میں اعلیٰ افسران کے بعد اب وزرا کی کرسیاں خطرے میں پڑنے کا امکان

لاہور (حالات نیوز ڈسک) پنجاب میں اعلیٰ افسران کے بعد اب وزرا کی ک±رسیاں خطرے میں پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان سے اہم امور پر رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کابینہ میں وزرا کے محکموں میں ردو بدل کے حوالے سے بھی وزیر اعظم سے رہنمائی لیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج اسلام آباد روانہ ہوئے جہاں وہ وزیر اعظم عمران خان سےاہم ملاقات کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس میں بھی شریک ہوں گے، اعلیٰ سطح پر انتظامی تبدیلیوں کے بعد وزیر اعلیٰ سیاسی سطح پر متعدد قدامات کے لئے وزیر اعظم سے گائیڈ لائنز لیں گے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار پنجاب کابینہ میں وزرا کے محکموں میں ردو بدل کے حوالے سے بھی وزیر اعظم عمران خان کی رہنمائی حاصل کریں گے۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے بڑے انتظامی عہدوں پر تبدیلیاں کرنے کے لیے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے لیے پینل تیارکیا تھا۔ چیف سیکرٹری پنجاب اور انسپکٹر جنرل پولیس کے ناموں کی سمری وزیراعظم کو بھجوا ئی گئی تھی۔ سمری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے وزیراعظم ہاو¿س کو ارسال کی گئی۔ چیف سیکرٹری کے لیے کامران افضل، بابرحیات تارڑ اور احمد نواز سکھیرا کا نام شامل تھے جبکہ آئی جی پنجاب کے لیے راو¿ سردار، ظفر اقبال اور محسن بٹ کا نام بھجوایا گیا تھا۔تاہم دو روز قبل وفاقی کابینہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تبدیلی کی منظوری دے دی تھی۔ چیف سیکرٹری پنجاب کے لیے کامران علی افضل جب کہ آئی جی پنجاب کے لیے ڈاکٹر سردار علی خان کے نام کی منظوری دی گئی۔ آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے تبادلے کا فیصلہ کرتے راو¿ سردار علی خان کو نیا آئی پنجاب تعینات کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا۔ راو¿ سردار علی مینجنگ ڈائریکٹر سیف سٹی اتھارٹی پنجاب ہیں۔ سیکرٹری صنعت و پیدوار اور ڈویڑن کامران علی کا تبالہ کرتے ہوئے انہیں چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کیا گیا۔راو¿ سردار گذشتہ تین سالوں میں تعینات ہونے والے چھٹے آئی جی پنجاب ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں