اگلے اقتدار میں حصہ ملنے کی باتیں لالی پاپ ہیں، بلاول اس حد تک نہ جائیں کہ واپس لوٹنا مشکل ہو، سعد رفیق

لاہور(بیورو رپورٹ) اگلے اقتدار میں حصہ ملنے کی باتیں لالی پاپ ہیں، آپ کا مقابلہ ہم سے نہیں ہے ، سہولت کاری پر بات ہوئی تو دور تک جائے گی، بلاول بھٹو کی جانب سے ن لیگ کو حکومت کا سہولت کار قرار دینے پر سینئر لیگی رہنما کا ردعمل۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول ،اس حد تک نہ جائیں ،واپس لوٹنا پڑا تو مشکل ہو گی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سہولت کاری پر بات ہوئی تو دور تک جائے گی۔ توڑنے کی نہیں جوڑنے کی بات کریں، اپوزیشن کا لانگ ٹرم اتحاد ہی نجات کا راستہ ہے۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اگلے اقتدار میں حصہ ملنے کی باتیں لالی پاپ ہیں، آپ کا مقابلہ ہم سے نہیں ہے ، ماضی کی غلطی نہ دہرائیں۔
خیال رہے کہ رحیم یار خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوغلی پایسی نہیں چلے گی۔
اپوزیشن کا کردار اداکریں یااعلان کریں کہ حکومت کے سہولت کارہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا ووٹ کی عزت کی بات ہو توسینیٹ انتخابات سے بائیکاٹ کی بات کریں۔ یہ مفاہمت ہے نہ مزاحمت یہ منافقت ہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی صرف صوبے میں نہیں مرکز میں بھی حکومت بنائےگی۔ ملک عوامی حکومت کے لیے ترس رہاہے۔
عوامی حکومت عوامی مفا دمیں ہوتی ہے۔ ملک پرکھلاڑی کو مسلط کیاگیا اورا?ج حالت سب کے سامنے ہیں۔ افسوس ہوتا ہے کہ عمران خان نےملک کاکیاحشر کر دیا ہے۔بلاول بھٹو نے ن لیگ اور پی ڈی ایم کو دوبارہ حکومت مخالف محاذ پر اکھٹے ہو نے کی دعوت بھی دے دی۔ خطاب میں کہا کہ ماضی میں جو ہوا سو ہوا اب آگے آئیں اور ملک کی بات کریں۔ ہم نے نااہل حکومت کوبھگانا ہے۔ آپ ہمت کریں عثمان بزدار کٹھ پتلی وزیراعلیٰ ہیں گر جائیں گے۔پیار سے ا?پ کو سمجھانے کی کوشش کی۔ پھر کہہ رہےہیں ہمت کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں