مشہور ریسلر اور ہالی ووڈ سپر سٹار ڈوین جانسن کی امریکی صدر بننے میں دلچسپی

نیویارک (این این آئی)مشہور ریسلر اور ہالی وڈ سپر اسٹار ڈوین جانسن(دی راک) نے مستقبل میں امریکی صدارت کے لئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے اس فیصلے کو مکمل طور پر لوگوں کی خواہشات سے جوڑ دیا ہے۔امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ڈوین جانسن نے کہا کہ وہ اس حوالے سے بہت سنجیدہ ہیں، مستقبل میںامریکی صدارتی انتخاب میں حصہ لینے پر غور کروں گا اگر لوگوں نے چاہا تو۔ڈوین جانسن نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ عوام کے فیصلے کی بنیاد پر کروں گا۔ یہ لوگوں پر منحصر ہوگا لہٰذا میں انتظار کروں گا اور

سنوں گا۔واضح رہے کہ امریکا میں ہونے والے حالیہ صدارتی انتخاب میں ڈوین جانسن نے کھل کر جو بائیڈن اور انکی جماعت کی حمایت کی تھی۔معروف امریکی گلوکارہ نکی مناج کے والد کو مارنے والے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزم کی شناخت 70 سالہ چارلس کے نام سے ہوئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 70 سالہ شخص کو کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نکی مناج کے والد رابرٹ مناج کو گاڑی سے ٹکر مارنے کے بعد کچھ سیکنڈز کے لئے رکا اور زخمی ہونے والے سے خیریت پوچھنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔رپورٹس کے مطابق ملزم سے حادثے کی جگہ سے فرار اور ثبوتوں کو مٹانے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ جبکہ ملزم کا ڈرائیونگ لائسنس کینسل کردیا گیا ہے اور پاسپورٹ بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ریپر نکی مناج کے والد رابرٹ میراج نیویارک میں سڑک کنارے چہل قدمی کر رہے تھے کہ انہیں کار سوار نے ٹکر ماری اور فرار ہوگیا تھا۔رابرٹ میراج کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک دن زیر علاج رہنے کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں