آرمی چیف سے ڈائریکٹر CIA کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز کی ملاقات کے موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی اور افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اعادہ کیا گیا کہ پاکستان مستحکم اور خوش حال افغانستان کے لیے پُرعزم ہے۔

ولیم برنز نے پاکستان کے افغانستان میں کردار اور انخلاء کے اقدامات کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سی آئی اے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز نے پاکستان کی خطے میں استحکام کی کاوشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملاقات میں اعادہ کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن سے متعلق تعاون کے لیے بھی پُرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں