راجہ پرویز اشرف کیخلاف کارکے ریفرنس کی سماعت،ملزمان پر ایک بار پھر فرد جرم عائدد نہ ہو سکی

اسلام آباد(حالات نیوز ڈسک) احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف کارکے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کی ملزمان پر ایک بار پھر فرد جرم عائدد نہ ہو سکی شریک ملزم رسول خان محسود نے بریت کی درخواست دائر کر دی۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عدالت پیش نہ ہوئے وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ احتساب عدالت پہلے ہماری درخواستوں پر فیصلہ کرے نیب نے ضمنی ریفرنس میں کی ملزمان کے نام بھی نکال دیے ہیں عدالت نے بتایا کہ درخواستوں پر آئند سماعت پر فریقین کے دلائل ہونگے احتساب عدالت نے سماعت مزیدکارووائی کیلئے 28ستمبر تک ملتوی کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں