ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش

پنڈی، اسلام آباد، پشاور اور حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔

مری، سرگودھا، منڈی بہاء الدین، شکرگڑھ، سوات، لوئر دیر اور مہمند میں بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش کے بعد سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں میں تبدیل ہوگئیں۔

علاوہ ازیں حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

حیسکو ریجن کے کئی اضلاع میں141 فیڈر ٹرپ ہوگئے جس سے وسیع علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔

دوسری جانب میرپور آزاد کشمیر، منگلا اور پلندری میں بھی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں