حکومت پنجاب نے 6اینٹی کرپشن کورٹس کے سپیشل ججز کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے

فیصل آباد (حالات نیوز ڈسک) حکومت پنجاب نے فیصل آباد سمیت 6اینٹی کرپشن کورٹس کے سپیشل ججز کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے۔
چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدہ کے آفیسرز محمد ارشد علی کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد ‘چوہدری محمد طارق جاوید کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ بہاولپور‘محمد سلیم کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ گوجرانوالہ ‘ملک مشتاق احمد اوجلہ سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ملتان‘ نوید احمد کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ڈیرہ غازی خان اور عارف محمود خان کو سپیشل جج اینٹی کرپشن کورٹ ساہیوال تعینات کردیاگیا جو آئندہ چند روز میں اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیں گی

اپنا تبصرہ بھیجیں