راولپنڈی،سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی،ملزمان گرفتار،اسلحہ،منشیات و دیگر سامان برآمد

راولپنڈی (حالات کرائم ڈسک) :راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 16ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ،منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او ائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شیشہ فلورز کا سامان فروخت کرنے والے ملزم عمیر کو گرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سے06 شیشے(حقے)،300 شیشہ فلیورزڈبیاں اور دیگر سامان برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02 ملزمان محمد علی اور عمر قیوم کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے02رائفل12بورمعہ ایمونیشن برآمدہوئیں، ایس ایچ اوصادق آبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ثاقب کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا،ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عاطف الیاس کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے01پستول30بور برآمدکیا۔تھانہ مری پولیس نے محمد عشرت زمان سے320گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے سانول سے1/2لیٹر شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے وقار احمد سے05لیٹر شرا ب، تھانہ گوجر خان پولیس نے انجم مشتاق سے10لیٹر شراب، تھانہ صادق آباد پولیس نے کاشف سے25روند پسٹل 30بور، تھانہ پیرودہائی پولیس نے عاشق خان سے25پتنگیں اورڈور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔تھانہ صدربیرونی پولیس نے شہری کو اینٹ مار کر قتل کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا مقتول کے والد محمد ابرار نے پولیس کودرخواست دی کہ عظیم نے اس کے بیٹے محمد بلال کو لڑائی جھگڑے کی بناء پر اینٹ مار کرزخمی کر دیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاجس پر صدربیرونی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقدمہ میں نامزد ملزم عظیم کو گرفتارکرلیا۔
یکسلا پولیس نے اپنی ہی والدہ کو قتل کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ اور اس کے حالیہ شوہر کے خلاف مقتولہ کے سابقہ شوہر الیاس کے قتل کا مقدمہ سال 2011 میں درج ہوا تھا جس میں ملزمان کو سزائے موت ہوئی تھی جو بعد ازاںہائی کورٹ سے بری ہوئے تھے مقتولہ نے بعد ازاں اپنے پہلے شوہر کے قتل کے ملزم سے شادی کر لی تھی جس کا اس کے بیٹے کو رنج تھا،مقتولہ کے سابقہ شوہر کے بیٹے عاطف الیاس نے والدہ کو بہانے سے بلا کر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ٹیکسلاپولیس نے عاطف الیاس نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔دوسری جانب فیصل آباد میں مشتعل افراد نے خاتون کو سر بازار گولیاں مار کر قتل کردیا ‘ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور مقتولہ کے شوہر غلام شبیر کی مدعیت میں ملوث چار ملزمان کیخلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ‘ بتایا گیاہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ 237ر ب کھڈیاں وڑائچاں کی رہائشی نسیم بی بی پر اپنے ہمسائے میں رہائش پذیر خاتون عصمت شہزادی کواسکے گھر سے بھگانے میں ملوث ہونے کا الزام تھا ‘مذکوریہ نسیم بی بی اپنے گھر سے سودا سلف لینے اپنے گھر سے نکل کربازار میں جارہی تھی کہ اسکے ہمسائے میں رہائش پذیر عصمت شہزادی کاخاوند عدنان و اسکے ساتھیوں اعجاز ‘ بلال اور مشتاق نے نسیم بی بی کا تعاقب کیا ‘ عدنان نے للکارا مارا کہ نسیم بی بی کو اسکی بیوی عصمت شہزادی کوگھر سے بھگانے کامزہ چکھاتے ہیں جس پراس نے دیگر ساتھیوں سے ملکرنسیم بی بی کو گولیاں مار دیں جسکے نتیجہ میں وہ چل بسی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں