بجلی سے 20 اموات کا معاملہ، سیپکو پر 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد

بجلی سے 20 اموات کا معاملہ، سیپکو پر 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد

جولائی 2019 سے نومبر 2020 کے دوران کرنٹ لگنے سے شہریوں کی اموات کے معاملے پر سیپکو پر 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جولائی 2019 سے نومبر 2020 کے دوران بجلی سے 20 افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھی۔

نیپرا نے بتایا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی روشنی میں 20 میں سے 11 اموات میں سیپکو قصور وار پایا گیا۔ 

ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 11 اموات میں 4 سیپکو کے ملازمین اور 7 عام افراد تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں