راولپنڈی،پولیس ان ایکشن متعد افراد گرفتار

راولپنڈی(حالات کرائم ڈسک) تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی09 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ پولیس کو متاثرہ بچی کی والدہ نے درخواست دی کہ ملزم رضوان اسحق پڑوسی ہے جس نے ان کی غیر موجودگی میں گھر آ کر بچی سے زیادتی کی،جس پر ائیر پورٹ پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے 09سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزم رضوان اسحق کو گرفتار کرلیا، متاثرہ بچی کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے،ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، بچوں سے زیادتی پر زیرو ٹالیرنس پالیسی ہے جسے یقینی بنایا جا رہا ہے۔تھانہ مورگاہ پولیس نے سٹریٹ کرائم اور رابری کی وارداتوں میں مطلوب4 رکنی گینگ کا سرغنہ2ساتھیوں سمیت گرفتارکر کے مختلف وارداتوں میں چھینی گئی مسروقہ رقم 8 لاکھ 13 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدکر لیا پولیس نے پہلے سے گرفتارملزم یوسف کی نشاندہی پر ڈکیت گینگ کے سرغنہ اعزاز خلیل عرف گلو، زبیر خان اور عمر خان کو گرفتار کر کے وارداتوں میں چھینی گئی مسروقہ رقم 8 لاکھ 13 ہزار روپے اور اسلحہ شناخت پریڈ کے بعد برآمدکیا گیاپولیس کے مطابق ڈکیت گینگ نے ڈیڑھ ماہ قبل نیو لالہ زار کے قریب شہری سے گن پوائنٹ پر نقدی چھیننے کی واردات کی تھی، جس پر پولیس نے یوسف کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔تھانہ تھانہ صدربیرونی پولیس نے شہری کو اینٹ مار کر قتل کرنے والا ملزم گرفتارکر لیا مقتول کے والد محمد ابرار نے پولیس کودرخواست دی کہ عظیم نے اس کے بیٹے محمد بلال کو لڑائی جھگڑے کی بنائ پر اینٹ مار کرزخمی کر دیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیاجس پر صدربیرونی پولیس نے مقدمہ درج کرکے مقدمہ میں نامزد ملزم عظیم کو گرفتارکرلیا۔
تھانہ صادق آباد کے علاقہ چھتری چوک کے قریب 2 موٹرسائیکلوں پر سوار4 ملزمان کی پولیس موبائل پرمبینہ فائرنگ کرنے والے چاروں ملزمان گرفتارکر کے ملزمان کی زیر استعمال دونوں موٹرسائیکل اور اسلحہ بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیاملزمان رابری، ڈکیتی، ناجائز اسلحہ کے مختلف مقدمات میں جڑواں شہروں اور لاہور میں ریکارڈ یافتہ ہیںپولیس کے مطابق سنیپ چیکنگ کے دوران2 بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکلوں پر سوار ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے تبادلے کے دوران2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتارجبکہ 2 ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی جنہیں پولیس نے تعاقب کر کے گرفتار کر لیا زخمی ملزمان کی شناخت فراز اور یاسر جبکہ دیگر دو ملزمان کی شناخت شجاعت اور عادل کے نام سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں