سوشل میڈیا پر30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کی خبر جھوٹی ہے

اسلام آباد (حالات نیوز ڈسک) نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سینٹر(این سی اوسی) نے سوشل میڈیا پر 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کی خبر جھوٹی قرار دے دی، ملک میں 6 ستمبر تا 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، برائے مہربانی افواہوں سے گریز کیا جائے۔ این سی اوسی نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں سوشل میڈیا پر 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش کی خبر سے متعلق کہا کہ این سی اوسی نے ایسا کوئی ٹویٹ شیئر نہیں کیا، ملک بھر میں 6 سے 30 ستمبر تک تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق یہ سوشل میڈیا خبر جھوٹی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں