خطے کی ترقی کا راز مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے، صدر علوی

خطے کی ترقی کا راز مسئلہ کشمیر کے حل میں ہے، صدر علوی

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ خطے کی ترقی اور خوشحالی کا راز مسئلہ کشمیر کے حل میں مضمر ہے۔

یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ یو این قراردادوں کی خلاف ورزی زیادہ دیر چل نہیں سکتی۔

عارف علوی نے کہا کہ مسلح افواج نے افغانستان کی سرحد کے ساتھ باڑ لگا کر سرحد کو محفوظ بنایا، بھارت نے ہر موقع پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں