14

یوم دفاع پاکستان پر ماہرہ خان کی جانب سے افواج پاکستان کو سلیوٹ

یوم دفاع پاکستان پر ماہرہ خان کی جانب سے افواج پاکستان کو سلیوٹ

پاکستان کی فلموں اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک کی مسلح افواج کی دن رات قومی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں۔

پرے ہٹ لوو کی اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم ایک دل کو چھولینے والے کیپشن کے ساتھ شیئر کیا ہے۔ 

ماہرہ نے کہا کہ آج گزشتہ سالوں کے برخلاف میں اپنے دل سے لکھ رہی ہوں، یہ وہ نہیں کہ خوش خلقی کے لیے ہرسال ایک دن کو منانے کے حوالے سے کہا جاتا ہے، بلکہ یہ وہ اظہار تشکر اور تحسین ہے جو میں نے خود دیکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنی نئی فلم “ایک ہے نگار” کی تیاری کے دوران مجھے یونی فارم سے انسیت اور محبت ہوگئی، میں اسے ہر صبح پہنتی ہوں۔ میرا دل عقیدت اور فخر سے پھٹ پڑتا ہے جب میں طبی عملے کو کام کرتا دیکھتی ہوں، اور ہر مرتبہ میں ہمت و بہادری کی کہانیاں سنتی ہوں۔ 

انھوں نے کہا کہ ہر روز کام پر جانا اور ان بہادر مرد و خواتین کے ساتھ رہنے سے میرے اندر کچھ تبدیلی آئی ہے۔

واضح رہے کہ سپر اسٹار اداکارہ آئندہ آنے والی سوانحی فلم ایک ہے نگار میں نظر آئیں گی، جو لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی اور کیریئر پر بنائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں