جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلوں کا اعلان

 
کراچی: جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلوں کا اعلان

جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلوں کا اعلان ہوگیا، بی اے، بی ایس سی اور بی کام دوئم کے داخلہ فارم 17 ستمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

ایل ایل بی، بی اے ایل ایل بی، اور ایل ایل ایم کے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ایل ایل بی سال اول و دوئم، بی اے لاء سال اول، دوئم کے فارم 9 ستمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

 بی اے ایل ایل بی آنرز سال سوئم اور چہارم کے امتحانی فارم 9 ستمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ایل ایم ایم سال اول و آخر کے امتحانی فارم 13 ستمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں