جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب جاری

یوم دفاع کی مناسبت سے جنرل ہیڈ کوارٹر ر( جی ایچ کیو )اولپنڈی میںیوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب جاری ہے۔

یوم دفاع و شہدا کی مرکزی اور پروقار تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ، وفاقی کابینہ اراکین اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف موجود ہیں۔

تقریب میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہیں۔

جی ایچ کیو میں منعقدہ تقریب میں افواج پاکستان کے شہداء کے لواحقین ، غازی، حاضر سروس اور ریٹائرڈ عسکری حکام اور جوان موجود ہیں۔

اس موقع پر نامور گلوکاروں نے پاک فوج اور شہدا سے متعلق نغمات پیش کیے ،تقریب میںمختلف ڈاکومنٹریز بھی دکھائی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں