پی ایس ایل 6، معروف اداکارہ بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر 

اسلام آباد (این این آئی)پی ایس ایل 6 میںہانیہ عامر بھی پشاور زلمی کی برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہوگئیں ۔ تفصیلات کے مطابق شائقین کے جوش و خروش کو مزید بڑھانے کے لیے پی ایس ایل کی اہم ترین ٹیم پشاور زلمی نے چند روز قبل ہر سال کی طرح اداکارہ ماہرہ خان کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا تھا۔پشاور زلمی کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے 16 فروری کو ماہرہ خان کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھاجبکہ ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے بھی اپنی ٹوئٹ کے ذریعے اداکارہ کو سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پشاور

زلمی نے اداکارہ ہانیہ عامر کو بھی پی ایس ایل کے چھٹے سیزن کے لیے سفیر مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔پشاور زلمی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا کہ ہانیہ عامر کو پی ایس ایل 6 کے لیے پشاور زلمی کی سفیر مقرر کرنے پر ہمیں فخر ہے۔اداکارہ ہانیہ عامر سال 2020 میں پشاور زلمی کے پی ایس ایل ترانے کا بھی حصہ تھیں تاہم ہانیہ عامر کو پشاور زلمی کی سفیر مقرر کرنے کے بعد اب پی ایس ایل شائقین کی جانب سے یہ سوال کیا جارہا ہے کہ ترک اداکارہ اسرا بلگیچ کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کے حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان کیوں نہیں کیا گیا۔گزشتہ گزشتہ برس ارطغرل غازی میں کردار ادا کرنے والی ترک اداکارہ اسرا بلگیچ سے منسوب ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی تھی کہ وہ جلد پشاور زلمی سے متعلق خوشخبری شیئر کریں گی جس کے بعد رواں برس جنوری میں اسرا بلگیچ نے انسٹا اسٹوری میں اسلامیہ کالج پشاور کی تصویر شیئر کی اور لکھا پھولوں کا شہر اور ان کے بعد پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہی جملہ ٹوئٹ کیا تھا۔جاوید آفریدی اور اسرا بلگیچ کی مبہم پوسٹس کے بعد سے مداح منتظر تھے کہ شاید اداکارہ کو پشاور زلمی کا سفیر مقرر کیا جائے گا لیکن اس حوالے سے باضابطہ طو پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔رات گئے جاوید آفریدی نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایک اور بڑا اعلان ہونے والا ہے اندازہ لگائیں۔جس پر کچھ صارفین نے اندازہ لگایا کہ شاید حلیمہ سلطان پاکستان آرہی ہیں۔تو کچھ نے بہت یقین سے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ سرپرائز اسرا بلگیچ ہیں تاہم اب ہانیہ عامر کو ٹیم کا سفیر مقرر کرنیکے بعد صارفین پوچھ رہے ہیں کہ ترک اداکارہ اسرا بلگیچ سفیر ہیں یا نہیں۔تو کچھ نے سوال کیا کہ پشاور زلمی کے کتنے برانڈ ایمبیسڈرز ہیں یہ واضح کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں