لیڈی سب انسپکٹر کے اغوا، مبینہ زیادتی کیس کا ملزم عدالت میں پیش

مظفرگڑھ میں دن دہاڑے لیڈی سب انسپکٹر کے اغوا، تشدد اور مبینہ زیادتی  کیس میں گرفتار ملزم کاشف کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

عدالت نے ملزم کاشف کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم کاشف کے وکیل کا کہنا ہے کہ اُن کے موکل سے کار اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا، برآمدگی کے بعد ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں