لاہور میں قریبی رشتے دار نے خاتون سے زیادتی کے بعد ا?گ لگا کر اسے نہر میں پھینک دیا

لاہور (حالات کرائم ڈسک) لاہور میں زیادتی کا دل دہلا دینے والا ہولناک واقعہ،قریبی رشتے دار نے خاتون سے زیادتی کے بعد آگ لگاکر اسے نہر میں پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق فیروز والہ میں خاتون سے زیادتی کے بعد آگ لگاکر ملزم نے نہر میں پھینک دیا۔لاہور کے قریب فیروزوالہ میں خاتون کے قریبی رشتہ دار نے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگاکر نہر میں پھینک دیا، پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شناخت ارم کے نام سے ہوئی جو شریف پارک کی رہائشی ہے، انہوں نے 5 سال قبل عامر نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی جب کہ ان کا خاوند بیرون ملک مقیم ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات خاتون کا قریبی رشتہ دار کھانا کھلانے کے بہانے ساتھ باہر لے گیا اور پھر زیادتی کے بعد خاتون کو آگ لگا کر خانپور نہر میں پھینک دیا، خاتون کے شور سے قریبی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت انہیں بچایا اور ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کیا۔پولیس نے واقعہ کے بعد اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔یاد رہے کہ زیادتی کے واقعات پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی رپورٹ ہوتے ہیں ، ملزمان گرفتار ہونے کے باوجود بھی ایسے کیسز میں کمی نہیں ہو رہی ، خیبرپختونخوا حکومت نے جنسی زیادتی اوردہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لئے قانون تیارکرلیا ، مجوزہ بل کے مطابق سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں 7 رکنی وٹنس پروٹیکشن بورڈ قائم کیا جائے گا ، بورڈ کی ذمہ داری پالیسی گائیڈ لائنز اورمانیٹرنگ کرنا ہوگی اورگواہوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے پروٹیکشن یونٹ بنایا جائے گا ، یونٹ عدالتی کیس کی نوعیت کے مطابق گواہ کی سیکورٹی کا تعین کرے گا۔گواہ کی جان ومال کا تحفظ یونٹ کی ذمہ داری ہوگی، حالات کے پیش نظر گواہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا ، گواہ کو مالی تعاون دینا بھی وٹنس پروٹیکشن یونٹ کے ذمہ داری ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں