فیصل آباد16 سالہ لڑکی کو ہوٹل میں بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، پولیس اہلکار گرفتار

فیصل آباد (حالات کرائم ڈسک) فیصل آباد میںحوا کی ایک اور بیٹی کی عزت تار تار، 16 سالہ لڑکی کو بہانے سے ہوٹل میں بلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر فیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔نجی ٹی کے مطابق فیصل ا?باد میں 16 سال کی لڑکی سے زیادتی کے الزام میں کانسٹیبل غفران کے ساتھ ہوٹل منیجر تنویر کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔پولیس کے مطابق مرکزی ملزم فہد فرار ہے جس کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق سدھوپورہ کے رہائشی فہد اور متاثرہ لڑکی میں دوستی تھی، فہد نے بہانے سے لڑکی کو ہوٹل بلایا اور ساتھیوں سے مل کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی میں لڑکے نے لڑکی کو گروپ اسٹڈی کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم کلاس فیلو ہے، گروپ اسٹڈی کے لیے گئی تو ملزم نے زیادتی کی، ملزم بعد میں بلیک میل کرکے بھی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرالیا گیا ہے دیگر فرانزک شواہد حاصل کیے جارہے ہیں، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے پر مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ بھی یاد رہے کہ زیادتی کے واقعات پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں بھی رپورٹ ہوتے ہیں۔ملزمان گرفتار ہونے کے باوجود بھی ایسے کیسز میں کمی نہیں ہو رہی۔ کے پی کے حکومت نے جنسی زیادتی اوردہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لئے قانون تیارکرلیا۔خیبرپختونخوا حکومت نے جنسی زیادتی اوردہشت گردی جیسے سنگین مقدمات میں گواہوں کے تحفظ کے لئے قانون تیارکرلیا۔مجوزہ بل کے مطابق سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں 7 رکنی وٹنس پروٹیکشن بورڈ قائم کیا جائے گا۔بورڈ کی ذمہ داری پالیسی گائیڈ لائنز اورمانیٹرنگ کرنا ہوگی اورگواہوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے پروٹیکشن یونٹ بنایا جائے گا۔مجوزہ بل کے مطابق یونٹ عدالتی کیس کی نوعیت کے مطابق گواہ کی سیکورٹی کا تعین کرے گا۔ گواہ کی جان ومال کا تحفظ یونٹ کی ذمہ داری ہوگی، حالات کے پیش نظر گواہ کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جائے گا۔ گواہ کو مالی تعاون دینا بھی وٹنس پروٹیکشن یونٹ کے ذمہ داری ہوگی

اپنا تبصرہ بھیجیں