پی ڈی ایم اب ختم ہوچکی، اسے اب دوبارہ تشکیل دینا ہوگا، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اس بات پر بنی تھی کہ حکومت کا فوراً خاتمہ ہونا چاہیے، پی ڈی ایم اب ختم ہوچکی ہے،  پی ڈی ایم کو اب دوبارہ تشکیل دینا ہوگا۔

 جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ق لیگ کے سہارے عدم اعتماد لائیں گے، پی ٹی آئی سے ق لیگ اور ایم کیو ایم کا اتحاد اصول کی بنیاد پر نہیں ہے،

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ جے یو آئی اور مسلم لیگ نے اے این پی اور پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم چھوڑنے پر مجبور کیا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی کے پی ڈی ایم چھوڑنے سے حکومت مضبوط ہوئی۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شاہد خاقان اور احسن اقبال بلاوجہ کا پیپلز پارٹی سے بغض رکھتے ہیں، ہم نے کیا گناہ کردیا تھا کہ ہمیں نوٹس دے دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں