گورکھ ہل اسٹیشن پر سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی، 4 جاں بحق، 3 زخمی

دادو: گورکھ ہل اسٹیشن پر سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی، 4 جاں بحق، 3 زخمی

دادو کے سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی، حادثےمیں 4 سیاح جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

گورکھ ہل اسٹیشن کھاول لک کے قریب سیاحوں کی گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 4 سیاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق لاڑکانہ سے تھا، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مرنے والوں کی شناخت سلیم اللہ، اسلم سیال، طارق چانڈیو اور واحد بخش کے نام سے ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں